لندن (نیا محاذ )سابق برطانوی کرکٹر ایسا گوہا نے دوران کمنٹری غلط لفظ کے چناؤ پر بھارتی کرکٹر بمراہ سے آن ائیر معذرت کرلی۔ سابق برطانوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ایسا گوہا نے گزشتہ روز دوران کمنٹری بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ‘ کہا تھا۔ بھارتی بولر جسپریت بمراہ کے لیے ’پرائمیٹ‘ کے لفظ کو نامناسب اور تعصبی قرار دیا گیا تھا اور بھارتی شائقین کی جانب سے اس پر سوشل پلیٹ فارمز پر آواز اٹھائی گئی تھی۔ بعد ازاں خاتون کمنٹیٹر نے کہا کہ بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے مجھ سے غلط لفظ کا انتخاب ہوا تھا اور میں اپنی غلطی پر معذرت خوا ہوں۔
0