0

اے پی ایس سانحہ میں ملوث عناصر انسانیت کے مجرم ہیں: گورنر پنجاب

راولپنڈی ( نیا محاذ ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس میں ملوث عناصر انسانیت کے مجرم ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ میں تکلیف دہ ترین دن ہے، 16 دسمبر کو چھوٹے چھوٹے بچوں کو بے یارو مدد گار شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف ہر طرف سے سازشیں ہو رہی ہیں، اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے جو امن کیلئے جانیں دے رہے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی قربانیوں کی معترف ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے مگر متاثر سب سے زیادہ ہے، 92ءتک انڈیا اور پاکستان کا زراعت میں مقابلہ تھا مگر اب ہم پیچھے ہیں، بھارت میں کسان کو ڈیزل اور کھاد سبسڈی پر ملتی ہے، ہم زرعی ملک ہیں اور یہاں زرخیز زمین اور بڑا نہری نظام ہے۔
سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ریسرچ کے حوالے سے محنت کی ضرورت ہے، اپنا حصہ ملک کی ترقی کیلئے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں