کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں گھر میں فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ اسکی 9 ماہ کی بھانجی زخمی ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک ہے کیونکہ گھر اندر سے یا گھر کے باہر سے فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی مقتولہ18 سالہ دعا 18کی سوتیلی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ دعا کو بچپن میں گود لیا تھا۔
والدہ کے مطابق ہم کمرے میں تھے دعا کمرے سے باہر تھی، پٹاخے کی طرح کی آواز آئی اس کے بعد دیکھا تو دعا خون میں لت پت تھی اور میری 9 ماہ کی نواسی انوشہ کے بازو سے بھی خون نکل رہا تھا۔دونوں زخمیوں کو یونیورسٹی روڈ پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مشکوک ہے کیونکہ پہلے گھر والوں نے کہا گھر میں فائرنگ ہوئی ہے پھر کہا کہ گلی میں ہوئی، گھر میں یا گھر سے باہر فائرنگ کے نشانات یا شواہد نہیں ملے، گھر میں گولی کا کوئی خول نہیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو گولی قریب سے ماری گئی ہے، لڑکی کو لگنے والی گولی پار ہو کر بچی کو لگی جس سے بچی زخمی ہوئی ہے۔