لاہور(نیامحاذ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں پنجاب میں 310 گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدے جانے کا نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت کے دوران دو ارب 12 کروڑ تیس لاکھ روپے مالیت کی سرکاری گاڑیاں بغیر منظوری کے خریدی گئیں۔تحریک انصاف کے دور میں گاڑیاں خریدنے کیلئے کسی فورم پر منظوری نہیں لی گئی، گاڑیوں کی خریداری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی، جبکہ خریداری کیلئے حیرت انگیز طور پر پیشگی رقم ادا کردی گئی۔
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے 310 گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کس نے کیا؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی غیر قانونی طور خریداری گئی گاڑیوں کی تحقیقات کیلئے متعلقہ افسران کو طلب کرے گی۔
0