0

محسن نقوی کی سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ریاض(نیا محاذ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،سعودی وزیر مملکت داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ نے پرتپاک خیرمقدم کیا،سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے سعودی وزیرمملکت داخلہ خالد محمد عبداللہ سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا،محسن نقوی نے فیفا کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔محسن نقوی نے کہاکہ سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد اسلامی دوست ملک ہے،ہر پاکستانی کو پاک سعودیہ دوستی پر ناز ہے،سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی۔

سعودی وزیر مملکت داخلہ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں،آپ کی اہم ملاقاتوں سے باہمی تعلقات میں مزید تقویت دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں