عارف والا(نیا محاذ)پنجاب کے شہر عارف والا میں دو ماہ قبل لاپتا ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے مقتول کے داماد اور بیٹی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق ورثا نے الزام لگایا ہے کہ محنت کش احمد یار کو داماد اور بیٹی نے زمین کے تنازعے پر اغوا کے بعد قتل کیا ہے۔ورثا کے مطابق مقتول کو دو ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ بھی نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں درج ہے۔
تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے داماد اور بیٹی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔