دبئی ( نیا محاذ ) آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سے متعلق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے جارہے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے بھارت کے میچز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، پی سی بی نے متبادل آپشن کے طور پر پاک بھارت میچ کولمبو میں کرانے کی تجویز دی ہے۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے سری لنکا سے اگر اچھی آفر ملتی ہے تو میچز وہاں کرالئے جائیں، وینیو کا کرایہ، گیٹ منی، سکیورٹی اخراجات، ہوٹلنگ اور پروڈکشن اخراجات کو مدنظر رکھا جائے گا تاہم کولمبو میں بھارت کے تمام میچز منعقد کرانے کے امکانات کم ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دبئی کا وینیو فیورٹ ہے، آئی سی سی آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دے سکتا ہے۔
0