ملتان (نیا محاذ )موٹروے ایم تھری پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی رقم مالکان کے حوالے کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی کار ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی تھی ، جس میں سوار افراد کو موٹرے پولیس نے ہسپتال منتقل کیا لیکن حادثے کے شکار دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے تاہم گاڑی کی تلاشی لینے پر ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز برآمد ہوئے تھے ۔
موٹروے پولیس نے گاڑی سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی رقم اور موبائل فونز لواحقین کے حوالے کر دیئے ہیں۔