پشاور (نیامحاذ) پشاور ہائیکورٹ نے مالم جبہ اور فضل گارڈن کیس میں رکن قومی اسمبلی عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے عاطف خان کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف بدنیتی پر مبنی کیس بنایا گیا۔
بعدازاں عدالت عالیہ نے رکن قومی اسمبلی عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور اینٹی کرپشن کو عاطف خان کی گرفتاری سے روک دیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے مالم جبہ اور فضل گارڈن کیس میں عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کیا، اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو کال آف نوٹس اور وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔
0