0

معیشت کا والیم بہت چھوٹا ہو رہا ہے، بزنس مین ملک سے باہر جا رہے ہیں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری

کراچی ( نیا محاذ )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ معیشت کا والیم بہت چھوٹا ہو رہا ہے، بزنس مین ملک سے باہر جا رہے ہیں۔
پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل اور پالیسیز میں پھنس کر رہ گیا ہے۔

کراچی میں انسدادِ بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 3 بلین ڈالرز کے لیے ہاتھ پھیلائے کھڑا ہے۔ پاکستان اونچائی پر جانے کے بجائے نیچے کی طرف آ رہا، معشیت کا والیم بہت چھوٹا ہو رہا ہے، بزنس مین ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

“جنگ ” کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ کرپشن کو معاشرے سے ختم کرنا ہو گا، جب سے نیب کراچی میں جاوید اکبر ریاض آئے ہیں تو ہرطرف سے اچھی باتیں سننے کو ملیں، ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ 17 سال سے آرٹس کونسل کو احمد شاہ چلا رہے ہیں، لیکن نیب ان کی طرف نہیں گئی، مطلب آرٹس کونسل اچھی چل رہی ہے۔کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج افغانستان پاکستان سے لڑنے کے لیے کھڑا ہے، ہم نے کھڑا ہونا اور چلنا سکھایا آج وہی ملک آنکھیں دکھا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں