0

محسن نقوی کی مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات، دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تبادلہ خیال

لاہور(نیا محاذ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی ودیگر اکابرین سے جامعہ اشرفیہ میں ملاقات کی،ملاقات میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جامعہ اشرفیہ آمد ہوئی ہے،وزیر داخلہ نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی ودیگر اکابرین سے ملاقات کی،محسن نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

مولانا فضل رحیم اشرفی نے کہاکہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہئیں،مولانا فضل الرحیم کی مدارس کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی،محسن نقوی نے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا،مولانا فضل رحیم اشرفی نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں