0

جے شاہ کے جانے کے بعد دیوجیت کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکرٹری تعینات

ممبئی (نیامحاذ )بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے دیوجیت سائیکیا کو بورڈ کا عبوری سیکرٹری کی تعینات کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جےشاہ کے چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بننےکے بعد بی سی سی آئی کے سیکرٹری کا عہدہ خالی تھا جس پر دیوجیت سائیکیا کی تعیناتی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ صدربی سی سی آئی راجربنی نے دیوجیت سائیکیاکی بطور عبوری سیکرٹری تعیناتی کی ہے، وہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ میں جوائنٹ سیکریری کے عہدے پر تعینات تھے۔یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے سابق سیکرٹری جے شاہ نے یکم دسمبر کو بطور آئی سی سی چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں