0

آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ اور بھارتی باولر محمد سراج کو سزا سنائے جانے کا امکان

لاہور (نیا محاذ )آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ اور بھارت کے محمد سراج کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے جیت کے لیے مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا تھا، بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انڈین کرکٹ ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تاہم دوران میچ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو 140 رنزپرآؤٹ کرنےکے بعد محمد سراج نے اشتعال انگیز انداز میں جشن منایا تھا جس کے جواب میں ٹریوس ہیڈ نے بھی نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔دوران میچ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد آسٹریلوی سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کی جانب سے بھی محمد سراج پر تنقیدکی گئی تھی۔اب آسٹریلوی میڈیا کا بتاناہے کہ ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے ہیں اور دونوں کرکٹرز کو باضابطہ سزا دینے کا اعلان ہوگا۔دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ کرکٹرز کو آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ یاسخت تنبیہ کی جائےگی جب کہ ان کا ماضی کا ریکارڈ سامنے رکھ کر معطلی کا فیصلہ بھی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو ایک، ایک سے برابر کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں