0

پی ایم اے میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کیلئے مشترکہ تربیتی پروگرام کا آغاز

کاکول (نیا محاذ )پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے زیر اہتمام آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کیلئے مشترکہ تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
پی ایم اے میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس کا پرتپاک روایتی استقبال کیا گیا۔
اصول و ضوابط کے مطابق کیڈٹس کے کوائف کی تصدیق کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور باقاعدہ ٹریننگ شروع ہو چکی ہے، مشترکہ تربیتی پروگرام دفاعی حکمت عملیوں میں آپریشنل ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔
تربیتی پروگرام مسلح افواج میں باہمی تعاون اور مشترکہ عسکری مہارت کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے، تربیت میں مشترکہ آپریشنز اور جدید جنگی تقاضوں کیلئے جامع رہنمائی شامل ہے۔
نظم و ضبط، بہادری اور شاندار قیادت کے باعث پاکستان کی مسلح افواج کی عالمی سطح پر پہچان قابل فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں