میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) میکسیکن اداکارہ مارسیلا الکا زار روڈ ریگزکی روحانی رسم کی ادائیگی کے لیے مینڈک کا زہر پینے سے موت واقع ہو گئی۔آج نیوز کے مطابق 33 سالہ اداکارہ کی موت بیمار ہونے کے بعد اپنے جسم سے زہریلے یا بیمار کرنے والے مادّوں کو نکالنے کی رسم کے دوران ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خطرناک روایت جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں برسوں سے ادا کی جاتی ہے جس میں اگر کوئی شخص اپنے جسم کو زہریلے مادّوں سے پاک کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہوتو اسے ایمازون کے بڑے مینڈکوں کا زہر پینا یا پھر اسے کسی طرح سے جسم میں داخل کرنا ہوتا ہے۔