نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی سیاست دان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے ممکنہ رکن رابرٹ ایف کینیڈی جونیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مکمل برہنہ ہوکر نہاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ ویڈیو اُن کی اہلیہ چیرل ہائنز نے وائرل کی ہے۔چیرل ہائنز نے اپنے شوہر کی ویڈیو اور تصویریں اُس وقت لیں جب وہ اپنی بیوٹی لائن کے لیے فلمنگ کر رہی تھیں۔ رابرٹ ایف کینیڈی کو اپنے خیالات کے باعث بارہا تنقید کا نشانہ بننا پڑا ہے، دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں وہ ممکنہ طور پر صحتِ عامہ اور انسانی خدمات کا قلم دان سنبھالیں گے۔رابرٹ ایف کینیڈی کی اہلیہ چیرل ہائنز نے اپنی بیٹی کیتھرین کے ساتھ قائم کی ہوئی ہائنز اینڈ ینگ نامی بیوٹی لائن کے لیے شُوٹ کر رہی تھیں۔انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے چیرل ہائنز کہہ رہی ہیں ٹھہر جاؤ، تم ابھی شاور نہیں لے سکتے کیونکہ میں ویڈیو بنارہی ہوں۔59 سالہ چیرل ہائنز نے شوٹنگ جاری رکھی اور بیک گراؤنڈ میں رابرٹ کینیڈی جونیر کو جسم پر صابن ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فالو اپ پوسٹ میں چیرل ہائنز کو اپنے شوہر کی مہم ”میک امریکا ہیلتھی اگین“ کا حوالہ دیتے ہوئے ماہا کینڈلز اور دیگر مصنوعات کی تصویریں بھی وائرل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔