پشاور(نیا محاذ)پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب اور فیصل امین کی19دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں عمرایوب اور فیصل امین کی مقدمات تفصیل دینے اور حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب، فیصل امین کو 19 دسمبر تک حفاظتی ضمانت دیدی،عدالت نے کہاکہ 19دسمبر تک درخواستگزاروں کو کسی بھی درج مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے،جسٹس وقار احمد نے کہاکہ ہم آپ کو حفاظتی ضمانت دیتےہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کریں،وکیل نے کہاکہ حالات ایسے ہیں 10،10منٹ کے وقفے سے ایف آئی آر درج ہورہی ہیں۔عمرایوب نے کہاکہ مجھ پر فائرنگ کی گئی، زخمی ہوا، اب ایف آئی آر بھی ہمارے خلاف درج ہوئی،زیادہ ٹائم دیا جائے، تاکہ ہم متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں،عدالت نے کہاکہ درخواستگزار جوڈیشل کمیشن کا ممبر ہے،عمرایوب نے کہاکہ ہمارے اوپر اس وقت بوگس کیسز بنائے جارہے ہیں،چیف جسٹس سے اپیل ہے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی جائے،کمیٹی دیکھے کہ احتجاج میں یہ سب کیسےہوا،ہماراایک پرامن احتجاج تھا، رکاوٹیں ڈالی گئیں،وزیراعلیٰ نے ہر جگہ کہاریڈزون میں کوئی داخل نہیں ہوگا۔
0