0

پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے بڑی رقم موصول ہوگئی

اسلام آباد (نیا محاذ) ایشیائی ترقیاتی بینک سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔24 نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کے مطابق 50 کروڑ ڈالر کی رقم آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار میں شامل کی جائے گی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک سے رقم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جاری کی گئی ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالر کی رقم بطور قرض حکومت پاکستان کو فراہم کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں