لودھراں (ویب ڈیسک) لودھراں میں نجی سکول کے پرنسپل کو طالبہ سےمبینہ زیادتی کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لودھراں کے نجی سکول میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بچی کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق والد کا دعویٰ ہے کہ پرنسپل کی دھمکی پربیٹی 9 ماہ تک خاموش رہی اور کچھ نہیں بتایا۔
پولیس نے بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد متاثرہ لڑکی کے سیمپل پی ایف ایس اے کو بھجوادیے ہیں جب کہ پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔