اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا شوق پورا نہیں ہوا تو وہ ایک اور کال دے کر شوق پورا کر لیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان لوگوں نے پورے بلیو ایریا کو لال سیاہی پھینک کر سرخ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے ساتھ وہ دہشتگرد لائے تھے جو کبھی اسلام آباد کے قلب میں پہنچنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے، بانی پی ٹی آئی کا شوق پورا نہیں ہوا تو وہ ایک اور کال دے کر شوق پورا کر لیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سیکڑوں ہلاکتوں کی کہانی اپنی پسپائی چھپانے کی کوشش ہے، یہ لوگ ڈس انفارمیشن کے چیمپئن ہیں، انہوں نے جلیانوالہ باغ کا سین بنایا ہوا ہے، یہ لوگ کبھی اپنے لوگوں کو رُلاتے ہیں اور کبھی ہنساتے ہیں۔