0

عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران انٹرنیٹ سست ہونے پر عدالت برہم

اسلام آباد(نیا محاذ)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت، ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک پر آئے تو آواز سنائی ہی نہیں دی، جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کلائیو سمتھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سلو ہے آپ کی آواز نہیں آرہی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اہم ریمارکس دیے کہ اب کیا پی ٹی اے کو نوٹس کر دوں کہ عدالت میں بھی انٹرنیٹ صحیح کام نہیں کر رہا، کیا پی ٹی اے بتائے گا کہ موبائل فون کے بعد اب انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب آپ کچھ کہیں گے انٹرنیٹ کیوں سست روی کا شکار ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے دیگر انٹرنیٹ کا مسئلہ نہیں ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ چلیں چیئرمین پی ٹی اے کچھ لکھ دیں گے نا کہ کیا مسئلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں