لاہور(نیا محاذ)سموگ تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 4روز سکولز تک کھلے رکھنے کی تجویزدیدی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ سموگ سے عائد پابندیاں آہستہ آہستہ ختم کرنی چاہئے تھیں،ایک دم پابندیاں ختم کرنے سے سموگ واپس آ سکتی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ہفتے میں 3دن تک تعمیراتی کام اورہفتے میں 4روز تک سکولز کھلے رکھنے کی تجویزدیدی،عدالت نے کہا کہ کمشنر لاہور نے قصور میں ٹیزریز کے حوالے سے اچھا کام کیا، عدالت نے کہاکہ محکمہ ماحولیات شوگرملز اور دیگر فیکٹریز کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے،جج نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کا وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سے ٹیسٹ کروایا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ رش کے وقت سڑکوں پر صفائی نہ کی جائے، رش کے وقت صفائی سے سی او او ایل ڈبلیو ایم سی کیخلاف کارروائی ہوگی،عدالت نے سماعت منگل کے روز تک ملتوی کردی ۔