0

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

اسلام آباد(نیا محاذ)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔نجی ٹی وی چینل” آج نیوز” کے مطابق سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے آج ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں