انقرہ (ویب ڈیسک) ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کر دی۔روزنامہ دنیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں بھی ممکنہ طریقے سے جنگ بندی کرانے کے لئے مدد دینے کو تیار ہے، انہوں نے اس امر کا اظہار لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کے اعلان پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا غزہ میں جنگ بندی کے بغیر لبنان میں جنگ بندی کا اعلان کافی نہیں ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ انقرہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے ہر طرح سے مدد دینے کو تیار ہے، ہم اس کے لئے دوبارہ تیار ہیں تاکہ ایک مستقل جنگ بندی کا حصول ممکن ہو سکے۔واضح رہے کہ ترکیہ اسرائیل کی غزہ میں طویل ترین جنگ اور پچھلے عرصے سے لبنان میں شروع کردہ اسرائیلی جنگ کے بارے میں سخت تنقیدی رویہ رکھنے والا ملک ہے، تاہم وہ اس بارے میں اس سے پہلے بھی غزہ میں جنگ بندی کے لئے امکانات پر بات کرنے کو تیار رہا ہے۔
منگل کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر غزہ میں اسرائیلی جنگ کو روکنے کے لیے ایک کوشش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، امریکہ نے اپنی اس کوشش میں ترکیہ، مصر اور قطر کے علاوہ اسرائیل کو بھی شامل کیا ہے۔