انقرہ (ویب ڈیسک) ترکیہ نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مولدووان ربی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو استنبول کے بین الا قوامی ہوائی اڈے سے نکلتے ہی گرفتارکر لیا ہے۔آج نیوز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ترک سیکورٹی فورسز نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مذہبی پیشوا کے قتل میں ملوث 3 ازبک ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ استنبول کے ہوائی اڈے سے باہر نکل رہے تھے۔
ترکی کے حریت اور صباح اخبارات نے رپورٹ کیا کہ استنبول پولیس اورقومی انٹیلی جنس تنظیم دونوں نے ان افراد کو حراست میں لے لیا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں کہ ملزمان کس فلائٹ پر پہنچے اور انہیں ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت کب دی گئی۔ترکیہ نے گرفتار3 ازبک مشتبہ افراد کو فوری طور پر متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیا گیا، یو اے ای کی حکومت نے اسرائیلی روحانی پیشوا کے قاتلوں کی گرفتاری پرترکیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔