0

کینیڈا کا ویزا اپلائی کرنے کے خواہشمند افراد کے کےلیے اہم خبر

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈین حکام نے عارضی رہائشی درخواستوں کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد صارفین کو نئی فیس ادا کرنا ہوگی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ ماہ یکم دسمبر سے کینیڈا مختلف عارضی رہائشی درخواستوں کے سلسلے میں کینیڈا آنے والوں کے لیے ہائیر اپلیکیشن اور پروسیسنگ فیس متعارف کرائے گا، اس کے تحت ملک میں آنے والے افراد یا اپنے قیام کو بڑھانے کے خواہشمند سیاح، طلبا اور کارکنان متاثر ہوں گے۔

ویزا فیس میں آنے والی تبدیلی سے عارضی رہائشی حیثیت کی بحالی کے خواہشمند افراد اور کینیڈا واپس جانے کی اجازت حاصل کرنے والوں افراد کو بھی زیادہ فیس ادا کرنا ہوگی۔اس کے علاوہ امیگریشن، ریفیوجیز، اور سٹیزن شپ کینیڈا (آئی آر سی سی) نے ابھی تک نظر ثانی شدہ فیس کی رقم کا اعلان نہیں کیا ہے۔

درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان ویزا فیسوں میں بھی اضافے کے لیے تیاری رہیں اور اپنی درخواستیں جمع کرواتے وقت درست فیس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

کینیڈا کے لیے آن لائن درخواست جمع کرواتے وقت، ادائیگی فوری طور پر کی جاتی ہے، تاخیر سے بچنے کے لیے درخواست دہندگان کو تصدیق کرنی چاہیے کہ انھوں نے جمع کرانے سے پہلے درست فیس ادا کی ہے۔ای میل کے ذریعے بھیجی گئی درخواستوں کے حوالے سے، درخواست بھیجے جانے کے وقت اور آئی آر سی سی کے موصول ہونے کے درمیان تاخیر ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں