0

علیزے شاہ نے بالآخر خود کو تبدیل کر ہی لیا، نئی تصاویر وائرل

ہنگامہ ایکسپریس کے مطابق علیزے شاہ پہلی بار اس وقت تنقید کا نشانہ بنیں جب اس کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی، اس کے بعد علیزے شاہ کے رنگ ڈھنگ ہی تبدیل ہوگئے، مکمل لباس چھوڑ کر اسکرٹ میں نظر آنے لگیں جس پر ان پر تنقید کی بھرمار ہوگئی۔

علیزے شاہ نے اس تنقید کی بالکل بھی پرواہ نہیں کی اور پے درپے کبھی بولڈ تصویروں اور پھر نازیبا لباس میں عجیب انداز میں رقص کرکے توپوں کا رخ اپنی جانب موڑتی رہیں۔

علیزے شاہ نے تنقید کرنے والوں کو ہمیشہ شٹ اپ کی کال دی، انہوں نے اپنی پوسٹوں کے ذریعے یہ پیغام دینا شروع کیا کہ وہ جو چاہیں گی وہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں