0

راستوں کی بندش؛ سیالکوٹ میں ٹماٹر 700روپے فی کلو ہو گئے

سیالکوٹ(نیا محاذ)سیالکوٹ میں پانچویں روز بھی داخلی و خارجی راستے بند ہیں، جس سے ٹماٹر کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں پانچ ویں روز بھی تمام داخلی وخارجی راستے اور موٹروے بند ہے، راستے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سیالکوٹ میں راستوں کی بندش کی وجہ سے سبزیاں اور پھل منڈی نہ پہنچ سکے، جس کی وجہ سے منافع خوروں نے سبزیاں اور پھل مزید مہنگے کر دیئے ہیں۔

120روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر 700روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، ہری مرچ400 روپے کلو، پھول گوبھی 300 روپے کلو، آلو220 روپے کلو، پیاز 250روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں 100روپے سے 150روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے، شہری مجبوراً مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں، سیالکوٹ میں کیلا 150 روپے درجن جبکہ سیب 400 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ منافع خوری روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں