نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو آسٹریلیا سے واپس وطن جانا پڑ گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ذاتی وجوہات کی بنیاد پر گوتم گمبھیر وطن واپس جا رہے ہیں، وہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بورڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا پنک بال ٹیسٹ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔واضح رہے کہ بھارت نے سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔
0