راولپنڈی(نیا محاذ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج دہشتگردی کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا جائے گا،بانی پی ٹی آئی کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا جائے گا، تھانہ نیوٹاؤن پولیس بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرے گی۔
0