دبئی (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کا57 واں یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا- تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے فنانس سیکریٹری رانا جواد تھے – تقریب کا آغاز حافظ ہمدان نے تلاوت کلام پاک سے کیا- سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل نے انجام دیئے- تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل کے عہدیداروں سمیت امارات کی دیگر ریاستوں کے ورکرز نے شرکت کی-
0