راولپنڈی(نیا محاذ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں،ملزمہ کے وکیل کی جانب طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بشری ٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری کے باعث جاری کئے گئے،کیس کی مزید سماعت 26نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
0