0

اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ مقرر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر و کپتان اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ کے طور پر سابق کپتان اظہر علی کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، وہ اسوقت قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کررہے ہیں، ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ کے مستقبل کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کی کرکٹ کی جامع حکمت عملی کو ڈیزائن اور نافذ کرنا، مضبوط گراس روٹ کرکٹ ڈھانچہ، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مل کر ایج گروپ کے پروگراموں کو مضبوط کرنا، پی سی بی کے پاتھ وے پروگرام کے تحت ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی تعلیم وتربیت، سیمینارز اور کلینک کا انعقاد خواہشمند کھلاڑیوں کیلئے آف فیلڈ ڈیولپمنٹ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا شامل ہے۔

اظہر علی کا کہنا ہے میں اس اہم کردار کو نبھانے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پرجوش ہوں۔ پی سی بی نے اظہر علی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

خیال رہے کہ 2002 میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے اپنے سفر کا آغاز کرنیوالے اظہر علی نے 2010 سے 2022 تک کے کریئر میں انہوں نے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 9 ٹیسٹ اور31 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ اظہر علی 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پاکستان کے تاریخی سکواڈ کے اہم رکن تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں