اسلام آباد(نیا محاذ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج ہی طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج ہی طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری داخلہ کوبھی طلب کرلیا،چیف کمشنر اسلام آباد اورآئی جی پولیس کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا،عدالت نے کہاکہ ڈویژن بنچ کے بعد کیس کو آج ہی سنیں گے۔
0