0

ٹک ٹاک انتظامیہ نے حکومت پاکستان کو کیا یقین دہانی کروائی؟ جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک کے وفد نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ معیاری اور سود مند مواد کو یقینی بنایا جائے گا، ٹک ٹاک وزارت آئی ٹی کے ذیلی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بات کی یقین دہانی ٹک ٹاک کے وفد نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات میں کروائی۔ وفد کی قیادت ٹک ٹاک کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی مسٹر ایمر گیلنکی نے کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سوشل میڈیا پر معیاری مواد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان بھی موجود تھے وفد نے وزیر مملکت آئی ٹی کو ٹک ٹاک کے پاکستان میں اقدام اور مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں بریف کیا۔

وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے بہت زیادہ صارفین ہیں یہ بہت ضروری ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معیاری مواد میسر ہو، چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پلیٹ فارم تعلیمی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہو، اس کے ذریعے مختلف قسم کی اسکلز اور لوکل زبانوں میں بنیادی تعلیم دی جا سکتی ہے۔ٹک ٹاک کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی مسٹر ایمر گیلنکی کی قیادت میں آئے وفد نے حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ معیاری اور سود مند مواد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفد نے کہا کہ ٹک ٹاک وزارت آئی ٹی کے ذیلی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں