0

آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی

اسلام آباد(نیا محاذ)سپریم کورٹ کےآئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق آئینی بنچ میں مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی،آئینی بنچ نے مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی،درخواست گزار محمود اختر نقوی نے مراد علی شاہ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں