0

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست،وکیل درخواستگزار نے بنچ کی آئینی حیثیت پر اعتراض اٹھا دیا

کراچی(نیا محاذ)سندھ ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران وکیل درخواستگزار نے بنچ کی آئینی حیثیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 26ویں ترمیم کے بعد درخواست آئینی بنچ سن سکتا ہے،سندھ ہائیکورٹ کے بنچ کو صرف عارضی بنیادوں پر آئینی بنچ کے اختیارات دیئے گئے ہیں،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں