0

ملک میں آئین ہے نہ قانون، جمہوریت ہے نہ سیاسی ماحول:شیخ رشید

راولپنڈی(نیا محاذ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ملک میں آئین ہے نہ قانون، جمہوریت ہے نہ سیاسی ماحول۔

شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 94گواہوں میں کسی نے مجھے 9مئی 2023کو نہیں دیکھا،ان کاکہناتھا کہ ساری قیادت ملک کو سموگ میں چھوڑ گئی ہے،یہ خودسموگ میں نہیں رہنا چاہتے ،40دن کاچلہ کاٹا، ساری زندگی افسوس رہے گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جب اللہ کو منظور ہوگا بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی،ان کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جگہ بنائی ہے،مولانا فضل الرحمان نے خود کو اپ گریڈ کیا ہے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے سیاست مین اپنا گڑھا خود کھودا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں