کراچی(نیا محاذ)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں 11.84ارب ڈالر بھیجے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ورکرز ترسیلات مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں 35فیصد زائد موصول ہوئیں،رواں مالی سال کے چار ماہ میں اوسط 2.96ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔
سٹیٹ بینک نے کہاکہ عرب امارات سے 4ماہ میں 2.33ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلاب موصول ہوئیں،اکتوبر میں عرب امارات سے 62کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔