0

بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا، فوادچودھری

لاہور(نیا محاذ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔فوادچودھری نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی نظر میں تمام سیاسی حریف دہشتگرد ہیں، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے حالات کا فیصلہ پاکستانیوں نے کرنا ہے،بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں