اسلام آباد(نیا محاذ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو منگل کو بانی پی ٹی آئی سے پارٹی لیڈرز کی ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔جج سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ بانی سے ملاقات کون کرے گا؟جیل حکام اور بانی پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر کا تنازع سامنے آیا ہے،فیملی فرینڈز وکلاجن سے بانی پی ٹی آئی ملنا چاہتے ہیں وہ لسٹ عدالت میں جمع کرائیں گے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے لسٹ لے کر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھیجیں گے،امید ہے اس سے جیل حکام اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا کے درمیان تنازع ختم ہوگا، میں کمیشن تشکیل دوں گا وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملے گا،عدالت نے آنے والی لسٹ کی کاپی پی ٹی آئی کے سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو بھی بھیجنے کی ہدایت کی۔
0