واشنگٹن (نیا محاذ )امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس دوران امریکی شہری اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے تاہم سوئنگ سٹیٹس نتائج میں اہم کردار نبھائیں گی۔
امریکی انتخابات میں ’ جیری مینڈرنگ:اسے ووٹ کی ہیرا پھیری، طاقت کا قبضہ اور سیدھی سادھی چالاکی کہا جا سکتا ہے لیکن یہ قانونی ہے اور ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں ہی اسے استعمال کرتے ہیں۔
جیری مینڈرنگ جس میں ووٹنگ اضلاع کی سرحدیں دوبارہ ترتیب دی جاتی ہیں تاکہ سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے، تقریباً امریکا جتنا ہی پرانا عمل ہے اور آج بھی سیاسی نظام کا ایک لازمی حصہ ہے۔
اس سال کے عام انتخابات میں یہ یو ایس ہاوس آف رپریزنٹیٹیوز کے اہم مقابلوں کے ساتھ ساتھ ریاستی مقننوں کے نتائج پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
0