لاہور(نیا محاذ) بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں 5سال نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل شہزادشوکت پیش نہ ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نےکہاکہ ہم شہزادشوکت کو ہی سنیں گے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں 5سالہ نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،الیکشن کمیشن کے وکیل شہزادشوکت عدالت کے رو برو پیش نہ ہوئے،جونیئر وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عدالت اجازت دےتو دلائل کا آغاز کرتا ہوں،لاہور ہائیکورٹ نےکہاکہ ہم شہزادشوکت کو ہی سنیں گے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی،عدالت نے درخواستوں پر کارروائی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔
0