0

پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش، عدالت نے پی ٹی آئی کے 86 ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (نیا محاذ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس وین سے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی کے 86 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز، 34 پولیس اہلکار، 42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملزمان کی جانب سے انصر کیانی، مرتضیٰ طوری اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں