پشاور(نیا محاذ)پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ ڈرامے اب بند ہونے چاہئیں،اس طرح کے کیسز میں ہم نے وزیراعلیٰ کو طلب کیا تھا،درخواست گزار کو کیوں دوبارہ گرفتار کیا؟نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم خان نے درخواست کی سماعت کی،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ ڈرامے اب بند ہونے چاہئیں،اس طرح کے کیسز میں ہم نے وزیراعلیٰ کو طلب کیا تھا،درخواست گزار کو کیوں دوبارہ گرفتار کیا؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ رپورٹ جمع کریں، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
0