اسلام آباد(نیا محاذ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس آج ہوگا، اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس آج ایک بجے ہوگا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فل کورٹ اجلاس کی صد ارت کریں گے، اجلاس میں تمام دستیاب جج شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں، اس کے علاوہ فل کورٹ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی غور کیا جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔