0

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

کینبرا(نیا محاذ)آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا۔پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کوکھیلے جائیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوئیر بارلیٹ ،کوپر کنولی، جوش انگلس، جیک فریزر مکگرک،ایرون ہارڈی اورسپینسر جانسن شامل ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اگر ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہوتے ہیں تو وہ دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا ٹیسٹ سکواڈ کے کچھ اراکین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں، ٹیسٹ سکواڈ کے اراکین بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں