0

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

راولپنڈی (نیا محاذ )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلئے۔
محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کئے۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران محمد رضوان نے57 ویں اننگز کھیل کر ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کئے۔
گزشتہ برس محمد رضوان نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں