اسلام آباد(نیا محاذ) نیب اصلاحات ، ارکان پارلیمنٹ ،سرکاری افسروں اور کاروباری شخصیات کیلئے احتساب سہولتی مراکز کا قیام 6 ماہ میں 4 کھرب سے زیادہ لوٹی گئی رقوم کی بازیابی سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔جیونیوز کے مطابق کراچی اور سکھر میں لاکھوں ایکٹر جنگلات اراضی بھی قبضہ گروپ سے واگزار کرائی گئی۔چیئرمین نیب لیفٹننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا ہے کہ نیب اصلاحات کا مقصد کسی کو بلاوجہ ہراساں کرنا اور شہرت کو نقصان پہنچانا نہیں، اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی متاثر نہ ہو ، اچھی کا رکردگی کےحامل افسروں کو سول ایوارڈ ز دیے جائیں گے۔
0