0

صنم جاوید نے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کے پشاور جانے کی وجہ بتادی

سرگودھا (نیا محاذ) تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی محفوظ نہیں، یہاں پولیس کا جب دل چاہتا ہے گھروں میں گھس جاتی ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی لندن پلان کے تحت جب جیل گئیں تو وہ ڈیل تھی، ان کی رہائی پر ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے۔صنم جاوید نے کہا کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے، کیا ان کے گھر ماں بہن نہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا میں زیادہ محفوظ ہیں کہ وہاں ہماری حکومت ہے، بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد پولیس کی نفری بنی گالا اور زمان پارک پہنچ گئی تھی، بنی گالا اور زمان پارک پر پولیس کے سبب بشریٰ بی بی کو کے پی جانا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں